صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 نئے ڈینگی کیسز رپورٹ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Dengue kills 3 in Karachi

پنجاب میں ڈینگی وائرس وبا کی صورت میں پھیل رہا ہے جبکہ مختلف شہروں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

صوبائی  محکمہ صحت کے مطابق صوبے کے  مختلف  ہسپتالوں میں موجود 113 مریضوں کو طبی امداد مہیا کرنے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ، تاہم 24 گھنٹوں میں  88 نئے کیسز سامنے آ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سول اسپتال کراچی کی انتظامیہ ادویات چور مافیا کی سرپر ستی کرنے لگی

حکومت پنجاب کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے کے تمام ہسپتالوں میں اس وقت 226 مریضوں کا علاج جاری ہے جبکہ ان میں سے 5 مریضوں کو آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔

سندھ میں  گزشتہ 36 گھنٹوں کے دوران 264 نئے ڈینگی کیسز رپورٹ کیے گئے۔ ڈینگی سرویلنس سیل کے مطابق صرف کراچی میں رواں سال 8431 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے جبکہ صوبے بھر میں ڈینگی وائرس سے متاثر افراد کی تعداد 8971 تک پہنچ گئی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم  کے معاونِ خصوصی برائے امورِ صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ مؤثر اقدامات کے باعث ڈینگی کے مرض میں نمایاں کمی دیکھنے کو ملی ہے جبکہ ہم انسدادِ ڈینگی کی  قومی پالیسی تشکیل دے رہے ہیں۔

معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے گزشتہ روز  انسدادِ ڈینگی کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی جس میں راولپنڈی اسلام آباد کی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ سیکریٹری ہیلتھ نے بھی شرکت کی۔

انسدادِ ڈینگی اجلاس کے دوران مرض کے خلاف اقدامات اور موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی جبکہ معاونِ خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ہم انسداد کے لیے قومی پالیسی تشکیل دیں گے تاکہ ڈینگی کو جڑ سے ختم کیا جائے۔

مزید پڑھیں: انسدادِ ڈینگی کی قومی پالیسی تشکیل دی جا رہی ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا کا اعلان

Related Posts