کراچی:پاکستان میں غیر ملکیوں کی صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری میں تو اضافہ نہیں ہوا تاہم واپس باہر بھجوائے جانے والے ڈالروں میں اضافہ ہو گیا،رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں مجموعی طور پر ساڑھے 21ارب ڈالر منافع باہر بھجوایا گیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں کی طرف سے منافع کی مد میں مجموعی طور پر 34 کروڑ 92 لاکھ ڈالر بیرون ملک بھجوائے گئے۔
جولائی سے ستمبر تک صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والے غیر ملکیوں نے 32 کروڑ 89 لاکھ ڈالر منافع باہر بھجوایا جو پہلے سے 3.5 فیصد زیادہ ہے جبکہ اس دوران صنعتی شعبے میں نئی سرمایہ کاری کا حقیقی حجم 54 کروڑ 21 لاکھ ڈالر تھا جو پہلے سے 3.1 فیصد کم ہے تین ماہ کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کرنے والوں نے 2 کروڑ 3 لاکھ ڈالر منافع باہر بھجوایا۔
مزید پڑھیں: یکم نومبرسے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کاامکان، اوگرا نے سفارش کردی