لاہورہائیکورٹ: ٹی وی اینکرز پر پابندی سے متعلق پیمرا کا نوٹیفکیشن معطل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Lahore-High-Court.jpg
Lahore-High-Court.jpg

لاہور ہائیکورٹ نے میڈیا اینکرز کے ٹی وی شوز میں بطور تجزیہ کار شرکت پر پابندی سے متعلق پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد روک دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی، مبشر لقمان سمیت 11 اینکرز کی آئینی درخواستوں پر سماعت کی۔

دوران سماعت پیمرا کے وکیل کی جانب سے کہا گیا کہ اینکر زعدالت میں زیر سماعت کیس پر ڈیل کی باتیں کرتے ہیں، پیمرا نے اس حوالے سے وضاحت بھی جاری کردی ہے، معاملہ اسلام آباد کا ہے، لاہور ہائیکورٹ کو سماعت کا اختیار نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: آزادی مارچ، وزیراعظم عمران خان کااپوزیشن سےرابطوں پراظہاراطمینان

درخواست گزار وں کے وکیل نے موقف اپنایا کہ پیمرا نے 27 اکتوبر کو صحافیوں کے بطور تجزیہ کار دوسرے ٹی وی شوز میں شرکت پر پابندی عائد کی ،اس کے ساتھ ساتھ پیمرا نے ٹی وی اینکرز کو شوز کے لیے ان کی مرضی کے مہمان بلانے پر بھی پابندی عائد کی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار کے دلائل سننے کے بعد ٹی وی شوز کرنے والے اینکرز کے دوسرے شوز میں بطور مہمان تجزیہ کار شرکت پر پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے پیمرا سمیت دیگر فریقین سےجواب طلب کرلیا۔

Related Posts