نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے پہلی سہ ماہی کے دوران ریکارڈ ریونیو حاصل کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے پہلی سہ ماہی کے دوران ریکارڈ ریونیو حاصل کر لیا
نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے پہلی سہ ماہی کے دوران ریکارڈ ریونیو حاصل کر لیا

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے پہلی مالی سہ ماہی کے دوران ریکارڈ ریونیو حاصل کر لیا ہے جبکہ موجودہ ریونیو 10 ارب 14 کروڑ روپے تک جا پہنچا۔

وزارتِ مواصلات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق این ایچ اے  کا رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ کے دوران حاصل کردہ ریونیو گزشتہ سال کے مقابلے میں 2 ارب 68 کروڑ روپے زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شٹر ڈاؤن ہڑتال پر  تاجروں کا مثبت ردِ عمل، بعض علاقوں میں کاروبار جاری

گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے 7 ارب 46 کروڑ روپے کا ریکارڈ ریونیو حاصل کیا تھا جبکہ رواں سہ ماہی میں ادارے نے اپنا ہی گزشتہ ریونیو کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

وزیر مواصلات مراد سعید کے دور میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی سالانہ آمدنی 20 ارب روپے سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ وفاقی حکومت کو توقع ہے کہ دیگر اداروں کی طرف سے بھی ایسی ہی رپورٹس حاصل ہوں گی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  اسٹیٹ بینک نے30جون2018ءکو ختم ہونے والے مالی سال کی معاشی جائزہ رپورٹ جاری کی جس کے مطابق ملکی معاشی شرح نمو نو سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے جبکہ مہنگائی چار سال بعد اپنے ہدف سے زائد رہی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے  2 روز قبل مالی سال کا معاشی جائزہ پیش کیا جس میں بتایا گیا کہ معاشی سست روی سے گھریلو اخراجات میں کٹوتی دیکھی گئی، دیہی اور شہری آمدنی میں کمی ہوئی۔

مزید پڑھیں: مہنگائی 4سال بعد اپنے ہدف سے زیادہ رہی،اسٹیٹ بینک کی معاشی رپورٹ

Related Posts