آئی فون نے الرٹ جاری کیا ہے کہ اگر صارفین نے کمپنی کے پرانے سیٹ اَپ ڈیٹ نہ کیے تو ان کا فون مزید کام نہیں کرے گا اور سیٹ بند ہوجائیں گے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق موبائل فون بنانے والی کمپنی نے آئی فون 5 یا اس سے پرانے سیٹ رکھنے والوں کو ہدایت کی ہے کہ 2 نومبر سے پہلے اپنے آپریٹنگ سسٹم اَپ گریڈ کروائیں، بصورتِ دیگر سیٹ کام نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: تھرپارکرمیں 115 معذور افراد کو مفت مصنوعی اعضا لگائے گئے
صارفین سے کہا گیا ہے کہ اپنے اسمارٹ فون آئی او ایس 10.3.4 پر اپ ڈیٹ کریں ، نہ کرنے کی صورت میں صارفین انٹرنیٹ سروس استعمال نہیں کرسکیں گے۔
آئی او ایس 10.3.4 پر اَپ ڈیٹ نہ کرنے والے صارفین صرف کالز اور ایس ایم ایس کرسکیں گے، تاہم ویب براؤزر، ایپ اسٹور اور آئی کلاؤڈ کے ساتھ ساتھ نقشوں (میپ) کی سروس بھی استعمال نہیں کی جاسکے گی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل فیس بک انتظامیہ جعلی اکاؤنٹس کے خلاف حرکت میں آگئی اور متعدد اکاؤنٹس بند کردئیے گئے جبکہ سیاسی پیغامات کے حوالے سے ایک نیٹ ورک کو بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک کی انتظامیہ نے جعلی اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ اگلے برس کے امریکی صدارتی الیکشن مہم میں بڑھتے ہوئے دھاندلی کے خدشات کے پیش نظر کیا۔
فیس بک کے مطابق گزشتہ ہفتے بند ہونے والے زیادہ تر اکاؤنٹس کا تعلق روس سے ہے جن میں سے درجنوں پہلے ہی بند کیے گئے جبکہ انتظامیہ نے الزام لگایا کہ بند کیے جانے والے نیٹ ورک کا تعلق روسی انٹرنیٹ ایجنسی کے ساتھ تھا۔
مزید پڑھیں: فیس بک انتظامیہ جعلی اکاؤنٹس کے خلاف حرکت میں آگئی، متعدد اکاؤنٹس بند