کراچی میں سی این جی اسٹیشن مالکان کا سوئی سدرن کے خلاف مظاہرہ

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شرم کرو، حیا کرو۔ سی این جی اسٹیشن مالکان کا سوئی سدرن کے خلاف مظاہرہ
شرم کرو، حیا کرو۔ سی این جی اسٹیشن مالکان کا سوئی سدرن کے خلاف مظاہرہ

شہرِ قائد میں سی این جی اسٹیشن مالکان ڈٹ گئے، آج دوسرے روز بھی سوئی سدرن ہیڈ آفس کے باہر احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے ہیں جن پر شرم کرو، حیا کرو کے نعرے درج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سی این جی اسٹیشن مالکان گزشتہ روز سے سراپا احتجاج ہیں۔ سندھ سی این جی ایسوسی ایشن اور رکشہ یونین سے تعلق رکھنے والے مظاہرین نے ایس ایس جی سی ہیڈ آفس کے باہر ڈیرے ڈال لیے۔

یہ بھی پڑھیں:

یونائٹیڈ بزنس گروپ نے کامیابی کی دہلیز پر قدم رکھ دیاہے،ایس ایم منیر

کراچی میں گیس کا بحران شدید، شہریوں نے لکڑی کے چولہے لگا لئے

سی این جی اسٹیشن مالکان کے مطابق پی ٹی آئی حکومت بھی سندھ کو گیس نہ دینے میں ایس ایس جی سی کے ساتھ برابر کی حصے دار ہے۔ مظاہرین کے اٹھائے ہوئے پلے کارڈز اور بینرز میں تحریکِ انصاف کے خلاف بھی نعرے بازی کی گئی۔

پلے کارڈز اور بینرز پر امپورٹڈ ایم ڈی نامنظور، ایس ایس جی سی کی دہشت گردی نہیں چلے گی اور تبدیلی کا نعرہ لگانے والو، سندھ کو سندھ کا حق دو کے نعرے درج ہیں۔ اسٹیشن مالکان کو سندھ بھر میں گیس کی لوڈ شیڈنگ منظور نہیں۔

اسٹیشن مالکان نے ایس ایس جی سی ہیڈ آفس کے باہر خوب نعرے بازی کی اور حکومت اور سوئی سدرن گیس کمپنی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سندھ کو گیس فراہم نہ کرنا آرٹیکل 158 کی خلاف ورزی ہے۔

Related Posts