کراچی: پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ عفت عمر کاکہنا ہے کہ ترکوں نے ہم پر حملہ کیا،صلاح الدین ایوبی ہمارے ہیرو نہیں ہیں،ہمیں افسانوں کی نہیں تعلیم کی ضرورت ہے۔
ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے عفت عمر نے کہا کہ اگر ایک ادارہ دوسرے ادارے کے کام میں مداخلت نہ کرے تو ہم آگے بڑھ سکتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ حکومت میں خامیوں کی نشاندہی کا مطلب یہ نہیں کہ میں کسی سیاسی جماعت سے منسلک ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ اگلے 30 سالوں میں ٹیکنالوجی تمام چیزوں پر حاوی ہو جائے گی،ہمیں امن، تعلیم اور سائنس کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان میں ایک بھی سائنسدان نہیں جو پوری دنیا میں مشہور ہو۔
مزید پڑھیں:ترکی اور پاکستان کا صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر مشترکہ ٹی وی سیریز بنانے کا اعلان