فائن آٹے کی برآمد پر پابندی عائد ،ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زلزلےمیں جاں بحق افرادکےلواحقین کو5لاکھ روپےفی کس دیں گے،فردوس عاشق اعوان
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت زلزلےمیں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 5لاکھ روپے فی کس دے گی۔ مکمل تباہ ہونے والوں مکانوں کے لئے 2لاکھ جب کہ جزوی متاثرہ مکانات کا معاوضہ ایک لاکھ روپے دیا جائے گا ۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :حکومت نے فائن آٹے کی برآمد پر پابندی عائد کر دی۔ہفتہ کو وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ فائن آٹے کی برآمد پر حکومت نے پابندی عائد کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گندم کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں : سیاسی یتیم مولاناکے ساتھ مل کرمعاشی استحکام کوجام کرناچاہتے ہیں، فردوس عاشق اعوان

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں کو ہدایات دی ہیں کہ عوام تک سستی روٹی اور آٹے کی فراہمی کی راہ میں حائل ذخیرہ اندوزوں کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

Related Posts