دُنیا بھر کے 69 کروڑ لوگ بھُوکے، رواں برس تعداد میں اضافہ ہوگا۔اقوامِ متحدہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر کے 69 کروڑ لوگ بھُوکے، رواں برس تعداد میں اضافہ ہوگا۔اقوامِ متحدہ
دُنیا بھر کے 69 کروڑ لوگ بھُوکے، رواں برس تعداد میں اضافہ ہوگا۔اقوامِ متحدہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنیوا: اقوامِ متحدہ نے کہا ہے کہ دُنیا بھر کے 69 کروڑ لوگ بھوک اور قحط سالی کا شکار ہیں جبکہ رواں برس کے دوران اِس تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ آج دنیا بھر کے 69 کروڑ لوگ بھوک کا شکار ہیں جو ہمارے سیارے یعنی زمین کی کم و بیش 9 فیصد آبادی بنتی ہے۔

پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ رواں برس کے دوران لاک ڈاؤن اور دیگر وجوہات کے باعث مزید افراد غربت اور بھوک کا شکار ہوں گے۔

 جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ ہمیں خوراک کے نظام کو مزید مستحکم کرنا ہوگا اور صحت بخش خوراک کو سستا کرنا ہوگا تاکہ وہ ہر شخص کو دستیاب ہوسکے۔ 

یہ بھی پڑھیں: کورونا  صدی کی بد ترین معاشی تباہی لائے گا۔ اقوامِ متحدہ

Related Posts