کورونا وائرس لاطینی امریکا میں صدی کی بد ترین معاشی بدحالی پیدا کرے گا۔اقوامِ متحدہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس لاطینی امریکا میں صدی کی بد ترین معاشی بدحالی پیدا کرے گا۔اقوامِ متحدہ
کورونا وائرس لاطینی امریکا میں صدی کی بد ترین معاشی بدحالی پیدا کرے گا۔اقوامِ متحدہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنیوا: اقوامِ متحدہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس لاطینی امریکا میں صدی کی بد ترین معاشی بدحالی اور کسادبازاری پیدا کرے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پرتگالی زبان میں  اپنے پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ کورونا وائرس لاطینی امریکا اور کیربین سمندر کے قریب رواں صدی کی بد ترین کساد بازاری کا سبب بنے گا۔

اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ صدی کی بد ترین معاشی بد حالی کے دوران غریب افراد کی تعداد میں 4 کروڑ 50 لاکھ افراد کا اضافہ ہوگا۔

جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس  نے کہا کہ خطے میں غربت اور خوراک کے حوالے سے عدم تحفظ کا مقابلہ کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: بوسنیا میں 25 سال قبل اقوامِ متحدہ ناکام رہا۔انتونیو گوتریس

Related Posts