ملک بھر میں پولیو کے 4 نئے پولیو کیسز سامنے آچکے ہیں جس سے رواں سال مجموعی طور پر 82 بچوں میں پولیو جیسے موذی مرض کے کیسز رپورٹ ہوئے جو ایک خطرناک رفتار کہی جاسکتی ہے۔
پولیو کے 3 کیسز کی خیبر پختونخواہ جبکہ 1 شہرِ قائد سے تصدیق ہوئی جبکہ لکی مروت میں ڈھائی اور 2 ماہ کے 2 بچوں میں پولیو وائرس پایا گیا جو معذور کردینے والی موذی بیماری کا پتہ دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ذیابیطس سے آگہی کا عالمی دن منایا جارہا ہے
دوسری جانب کراچی میں 2 سالہ بچے کے جسم میں پولیو وائرس پایا گیا۔ بچہ جمشید ٹاؤن کا رہائشی ہے جبکہ رواں سال ملک بھر میں پولیو کے رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 82 تک پہنچنا ماہرینِ طب کے نزدیک قابلِ تشویش ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پولیو وائرس نے ملک کے چاروں صوبوں میں پھیلنے لگا، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ۔
ذرائع محکمہ صحت کے مطابق 8 روز قبل پولیو کی تصدیق کیلئے گٹروں سے نمونے 11 تا 17 اکتوبر لئے گئے ، لاہور کے چار، راولپنڈی کے دو مقامات پر پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ۔
راولپنڈی کے علاقے صفدر آباد کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ،گلشن راوی،آؤٹ فال سٹیشن ایچ، جی، ایف کے گٹرز میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
مزید پڑھیں: کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق