کابل میں ملٹری ٹریننگ سینٹر کے قریب خودکش دھماکا،چارافغان فوجی زخمی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

kabul blast
کابل میں ملٹری ٹریننگ سینٹر کے قریب خودکش دھماکا،چارافغان فوجی زخمی

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ملٹری ٹریننگ سینٹر کے قریب خودکش دھماکے میں چار افغان اہلکار زخمی ہوگئے۔

فوجی ٹریننگ سینٹر کے قریب دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے بتایاکہ دھماکا کابل کے علاقے پولیس ڈسٹرکٹ19 میں پیر کی صبح ہوا۔

افغان وزارت داخلہ کےمطابق ایک خودکش بمبار نے فوجی ٹریننگ سینٹر کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا یا۔فوجی ٹریننگ سینٹر کے قریب دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔

اس سے قبل 13 نومبر کو بھی افغان دارالحکومت کابل میں کاربم دھماکے میں کم از کم 12 افراد جاں بحق اور 20 دیگر زخمی ہوگئےتھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل تھے۔

مزید پڑھیں: افغان دارالحکومت کابل میں کاربم دھماکہ ،12 افراد جاں بحق، 20 زخمی ہوگئے

Related Posts