افغان دارالحکومت کابل میں کاربم دھماکہ ،12 افراد جاں بحق، 20 زخمی ہوگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

kabul blast
کابل میں کاربم دھماکہ ،12 افراد جاں بحق ، 20 زخمی ہوگئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کابل: افغان دارالحکومت کابل میں کاربم دھماکہ میں کم از کم 12 افراد جاں بحق اور 20 دیگر زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل بتائے جاتے ہیں۔

افغان وزارت داخلہ کے وزیر مسعود اندرابی کے مطابق کابل شہر کے ضلع 15 کے علاقے قصابہ میں بدھ کی صبح بارود سے بھری کار نے ایک نجی سیکیورٹی کمپنی کے قافلے کو نشانہ بنایا اور کار ٹکرا کر دھماکہ کرایا۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی کے مطابق دھماکہ میں 12 افراد جاں بحق اور 20 دیگر زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں تین بچے جبکہ زخمیوں میں سیکورٹی کمپنی کے چار غیرملکی اہلکار بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: افغان صوبہ لوگر میں امریکی فوج کی بمباری ،افغان نیشنل آرمی کے چار اہلکار ہلاک، چھ زخمی

وزیر داخلہ کے مطابق دھماکہ کا ہدف کینیڈین پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنی کا قافلہ تھا جو اہلکاروں کو لے جارہا تھا۔وزیر داخلہ کے مطابق دھماکہ میں سکول جانے والا یک 13 سالہ کمسن بچہ بھی جاں بحق ہوا۔

دھماکہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقہ کا محاصرہ کر لیا اور ہلاک و زخمی افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ کار بم دھماکہ میں کئی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔

Related Posts