تین سالہ معصوم بچی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ممبئی: بھارت میں انسانیت سوز واقعے میں 3سال کی معصوم بچی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپور ٹ کے مطابق یہ انسانیت سوز واقعہ دارالحکومت نئی دہلی کے جنوبی علاقے میں پیش آیا جہاں دو ملزمان نے جنگل میں لے جاکر تین سالہ بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن کی شناخت 27 سالہ رام نیواس مشرا اور 22 سالہ شکتی مان سنگھ کے نام سے ہوئی جب کہ دونوں ملزمان مدھیا پردیش کے رہائشی ہیں۔

پولیس نے یہ بھی انکشاف کیا کہ دونوں ملزمان نئی دہلی کا کچرا اٹھانے والی مقامی کمپنی میں ہیلپر ہیں جب کہ دونوں ملزمان شادی شدہ ہیں۔

بچی کی والدہ کا پولیس کو شکایت درج کراتے ہوئے کہنا تھا کہ اس کی تین سالہ بچی صبح سے لاپتا تھی اور اس نے جب بچی کی تلاش شروع کی تو اس کے پڑوسی نے بچی کو جنگل کی طرف دیکھے جانے کی اطلاع دی، جنگل میں بچی کی تلاش کے بعد وہ وہاں روتی ہوئی پائی گئی۔

مزید پڑھیں:بھارتی خاتون ریسلر کا ایڈمنسٹریٹر اور کوچ پر جنسی زیادتی کا الزام

بچی کی والدہ نے مزید بتایا کہ بچی کے مخصوص حصے سے خون بہہ رہا تھا اور پوچھنے پر ساری تفصیلات بتائیں، پولیس کے مطابق بچی کو میڈیکل کے لئے بھیج دیا گیا ہے کہ جبکہ واقعے کیس رجسٹرڈ کرلیا گیا ہے۔