بھارتی خاتون ریسلر کا ایڈمنسٹریٹر اور کوچ پر جنسی زیادتی کا الزام

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی خاتون ریسلر کا ایڈمنسٹریٹر اور کوچ پر جنسی زیادتی کا الزام
بھارتی خاتون ریسلر کا ایڈمنسٹریٹر اور کوچ پر جنسی زیادتی کا الزام

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نئی دہلی: کامن ویلتھ گیمز کی طلائی تمغہ جیتنے والی ونیش پھوگاٹ، جو کہ بھارت کی وومن ریسلرز میں سے نمایا حیثیت رکھتی ہیں، نے اپنے ریسلنگ فیڈریشن چیف اور متعدد کوچز پر متعدد کھلاڑیوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔

انہوں نے یہ الزامات بدھ کے روز نئی دہلی میں ایک عوامی احتجاج کے دوران لگائے، جس کی حمایت کئی دیگر اعلیٰ پہلوانوں، مرد اور خواتین نے کی۔

انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (WFI) کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ جو حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ بھی ہیں، انہوں نے جنسی طور پر ہراساں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ”خواتین ریسلرز کو قومی کیمپوں میں کوچز اور ڈبلیو ایف آئی کے صدر کے ذریعے جنسی طور پر ہراساں کیا گیا ہے۔”

انہوں نامہ نگاروں کو بتایا، ”میں قومی کیمپ میں کم از کم 10-20 لڑکیوں کو جانتی ہوں جنہوں نے آکر مجھے اپنی روداد سنائی۔

اُن کی ساتھی پہلوان اور اولمپک میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی ساکشی ملک، جو احتجاج کا حصہ تھیں، نے ان الزامات کی تائید کی۔

مزید پڑھیں:الیکشن میں شکست کا خوف ہے، اس لیے مودی کو مسلمان یاد آگئے۔کانگریس

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ کھلاڑی ملک کے لیے تمغے جیتنے کے لیے سخت محنت کرتے ہیں لیکن فیڈریشن نے ہمیں مایوس کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔

Related Posts