سی ٹی ڈی پنجاب کا 9 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: کاؤنٹر ٹیرر ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے دوران 9 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ہفتہ کو سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، سیکیورٹی اہلکاروں نے 9 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، جن میں سے کچھ کا تعلق کالعدم تنظیموں جیسا کہ القاعدہ اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے ہے۔

یہ گرفتاریاں انٹیلی جنس کی بنیاد پر پنجاب کے چار بڑے اضلاع بشمول صوبائی دارالحکومت لاہور، گوجرانوالہ، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور میں کی گئی کارروائیوں کے دوران کی گئیں۔

کارروائیوں کے دوران، حکام نے بتایا کہ انہوں نے بھاری تعداد میں ہتھیار جیسے راکٹ، دستی بم، خودکار ہتھیار اور یہاں تک کہ دھماکہ خیز مواد سے بھری خودکش جیکٹس بنانے کے لیے مواد بھی برآمد کیا۔

مزید پڑھیں:کراچی میں احمدیوں کی عبادت گاہ پر حملہ، مینار توڑ دیئے گئے

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان صوبے بھر میں دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔گرفتار ہونے والوں کی شناخت روید خان، غلام اللہ، احمد حسن، جلیل احمد، امداد اللہ، باسط علی،جنید علی اور عبدالرحمان کے نام سے ہوئی ہے۔

ملزمان کے خلاف سات مقدمات درج کیے گئے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Posts