شہرقائد میں ٹریفک حادثات، 3افراد جاں بحق، 5خواتین سمیت7زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Woman, two girl killed in road accident in karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :سعودی قونصلیٹ کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ الٹ گئی، حادثے میں 3 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

صدر ایٹریم مال کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے رکشے کو روند ڈال، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ اسکی ماں اور بھابھی زخمی ہوگئیں،گلشن حدید،تیموریہ میں ٹریفک حادثات میں دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

جمعرات کی صبح ڈیفنس فیز 5 سعودی قونصلیٹ کے قریب مسافر کوچ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی، ٹریفک پولیس کے مطابق بس ڈرائیور نے جلد بازی کی اور سپیڈ بریکر سے بچنے کے باعث حادثہ پیش آیا۔حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ کنڈیکٹر کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

کنڈیکٹرنے ابتدائی بیان میں کہاکہ بس ڈرائیور تیز بس چلاتے ہوئے بے قابو ہوئی۔ٹریفک حادثے میں 3 خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امدادکے لیے جناح اسپتال منتقل کردیاگیا۔

ادھرصدر ایٹریم مال کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے رکشے کو روند ڈال، جسکے نتیجے میں رکشہ تباہ ہوگیا رکشے میں سوار نوجوان جاں بحق جبکہ اسکی ماں اور بھابھی زخمی ہوگئیں ۔

ہلاک و زخمی ہونے والوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں جاں بحق ہونیوالے شخص کی شناخت 40سالہ صادق ولد محمد زمان عمراور زخمی خواتین کی شناخت60سالہ امریزہ زوجہ زمان اور30سالہ نا ہید زوجہ افتخار کے نام سے ہوئی۔گلشن حدید غو ثیہ ہوٹل کے قریب ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

مزید پڑھیں:کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ، ہوا میں نمی کا تناسب 7 فیصد رہ گیا

متوفی کی لاش کوچھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 40 سالہ حبیب اللہ ولد باری داد کے نام سے ہوئی۔ادھر تیموریہ کے علاقے نارتھ ناظم آباد لنڈی کوتل چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں 55سالہ سالہ نامعلوم شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایمبولنس کی مدد سے عباسی شہید اسپتال لائی گئی۔

پولیس کے مطابق متوفی کی جیب سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے شناخت میں مدد مل سکے تاہم پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش سرد خانے منتقل کردی ہے۔

Related Posts