26 سے 30 جون تک 270 پروازیں پاکستان آنے کی امید ہے، معید یوسف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

270 flights expected to land in Pakistan from June 26 to June 30: Moeed Yusuf

اسلام آباد :وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہاہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں خلیج ودیگر ممالک سے تمام پاکستانی مزدور وطن واپس آجائینگے۔

اسلام آباد میں میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تمام ایئر لائنز کو پاکستان میں داخلے کی اجازت دیدی گئی ہے اور رواں ماہ کی 26 سے 30 تاریخ تک 270 پروازیں ملک میں اترنے کی امید ہے۔

ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ پاکستان آنیوالے مسافروں کی اسکریننگ کا عمل ہفتے کے روز سے شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس عمل کے دوران مسافروں کے جسم کا درجہ حرارت اور دیگر بیماریوں کی جانچ کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بیرون ممالک میں محصور پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے جبکہ وزیر اعظم نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی دیکھ بھال کے لئے خصوصی ہدایات دی ہیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں کورونا پھیلنے پر حکومت، ڈبلیو ایچ او اور ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے باعث دنیا بھر میں  فلائٹ آپریشن معطل ہونے کی وجہ سے ہزاروں پاکستانی مختلف ممالک میں پھنسے ہوئے ہیں۔

Related Posts