اسلام آباد میں مندر کی تعمیر پر ردِ عمل، رمیز راجہ نے قائدِ اعظم کا قول بیان کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر پر ردِ عمل، رمیز راجہ نے قائدِ اعظم کا قول شیئر کردیا
اسلام آباد میں مندر کی تعمیر پر ردِ عمل، رمیز راجہ نے قائدِ اعظم کا قول شیئر کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور کرکٹ کے عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹر رمیز راجہ نے اسلام آباد میں مندر کی تعمیر پر ردِ عمل دیتے ہوئے بابائے قوم، قائدِ اعظم محمد علی جناح کا ایک قول بیان کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رمیز راجہ نے مندر کی تعمیر کی خبر پر ردِ عمل دیتے ہوئے یاد دہانی کے طور پر قائدِ اعظم کا قول بیان کیا جس میں بابائے قوم نے فرمایا کہ پاکستان میں آپ آزاد ہوں گے جہاں آپ کو اپنی اپنی عبادت گاہوں میں جانے کی اجازت ہوگی۔

بیان کیے گئے قول میں قائدِ اعظم محمد علی جناح نے فرمایاآپ پاکستان میں رہتے ہوئے اپنی مساجد اور مندروں سمیت کسی بھی عبادت گاہ میں جانے کیلئے آزاد ہیں۔ ریاستِ پاکستان میں آپ کا تعلق کسی بھی مذہب، قومیت یا نسل سے ہو، اس کا ریاست کے معاملات سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ قائدِ اعظم محمد علی جناح کے فرمان کے مطابق ہندو، سکھ اور مسیحی مذہب کے پیروکاروں سمیت اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ہر مذہب کے پیروکار نہ صرف آزادی کے ساتھ رہ سکتے ہیں، بلکہ انہیں عبادت گاہوں کی تعمیر اور اپنے اپنے مذاہب کے تحت عبادات کی بجا آوری کے حقوق حاصل ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہندو برادری بے حد خوش نظر آئی کیونکہ ان کی عبادت گاہ کے طور پر شہرِ اقتدار میں مندر کی تعمیر شروع کر دی گئی۔

ہندو پنچائت اسلام آباد کی طرف سے دو روز قبل  شہرِ اقتدار کے سیکٹر آئی 9 میں کرشنا مندر گراؤنڈ بریکنگ تقریب منعقد کی گئی جبکہ پارلیمانی سیکریٹری برائے انسانی حقوق لال مالہی مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے تقریب میں شریک ہوئے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں مندر کی تعمیر شروع ہو گئی

Related Posts