2020 میں بہت ساری تبدیلیاں آئیں گی ،بہت سے لوگ تبدیل ہوں گے، منظوروسان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Manzoor Wasan's interim bail extended till October 4

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ 2020 خطرناک سال ہے ، بہت سے لوگ تبدیل اور بہت سے نئے لوگ آئیں گے، نواز شریف کی واپسی جلدممکن نہیں مگروہ واپس ضرورآئیں گے۔

سندھ ہائی کورٹ میں آمد سے زائد اثاثہ جات کیس میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ سندھ منظور وسان نے کہاکہ 2020 خطرناک سال ہے ، ٹوئنٹی ٹوئنٹی ویسے بھی خطرناک ہوتا ہے، سال 2020میں بہت سی تبدیلیاں سامنے آئیں گی، بہت سے لوگ تبدیل اوربہت سے نئے لوگ آئیں گے۔

نواز شریف کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ نوازشریف کی واپسی جلدممکن نہیں مگروہ واپس ضرورآئیں گے، وہ 2020میں وطن واپس آئیں گے۔

پی پی رہنما نے کہاکہ آصف زرداری کاکیس سندھ کاہے،جلدی باہرجانے کیلئے تیارنہیں، سندھ میں کیس کامنتقل ہونابہت ضروری ہے، زرداری صاحب کی طبیعت حقیقتاً خراب ہے، ایک کو ریلیف دیا ہے تو اوروں کو بھی ملنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی ضمانت منظور کر لی

انہوں نے کہاکہ سختیاں نئی نہیں ،پہلے بھی جیل جاچکے ہیں قربانیاں دی ہیں، بلاول بھٹوکی قیادت میں پی پی عوام کیلئے آواز اٹھاتی رہے گی، ہماری ٹوئنٹی ٹوئنٹی میں فتح ہوگی۔منظور وسان نے کہا کہ جب تک حکومت تبدیل نہیں ہوتی عوام کو ریلیف ملنا ممکن نہیں۔

اس سے قبل آمدن سے زائداثاثوں کے کیس میں پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان سندھ ہائی کورٹ میں پیش ہوئے ، نیب پراسیکیوٹر نے کہا منظوروسان کے خلاف تحقیقات مکمل کرلی ہیں اور ریفرنس منظوری کیلئے نیب ہیڈکوارٹرز بھیج دیا گیا ہے۔بعد ازاں عدالت نے ریفرنس دائر کرکے رپورٹ12فروری کو پیش کرنے کا حکم دیا۔

Related Posts