اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی ضمانت منظور کر لی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آصف علی زرداری
(فوٹو: فائل)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی ضمانت 1 کروڑ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں آصف علی زرداری اور ہمشیرہ فریال تالپور کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔چیف جسٹس ہائی کورٹ اطہر من اللہ کی قیادت میں عدالت کے 2 رکنی بینچ نے درخواستوں کی سماعت کی۔

سابق صدر آصف علی زرداری کی طرف سے عدالت کو میڈیکل رپورٹ جمع کرائی گئی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استغاثہ (نیب) سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے سابق صدر کی میڈیکل رپورٹ کا مطالعہ کیا؟

چیف جسٹس اطہر من اللہ کی ہدایت پر نیب پراسیکیوٹر نے میڈیکل رپورٹ باآوازِ بلند پڑھ کر سنائی جس کے بعد جسٹس اطہر من اللہ نے نیب پراسیکیوٹر سے پوچھا کیا اب بھی آصف زرداری سے آپ کی تفتیش جاری رہے گی؟ 

بعد ازاں ہائی کورٹ کے معزز جج نے سابق صدر آصف علی زرداری کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ہدایت کی کہ 1 کروڑ کے ضمانتی مچلکے جمع کروائیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوا جس کے دوران سابق صدر آصف علی زرداری کے مقدمات کراچی منتقل کرنے کی قرارداد منظور کی گئی۔ 

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں  سابق صدر آصف علی زرداری کے مقدمات زیر سماعت ہیں جس کے خلاف قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے  گزشتہ روز اجلاس میں منظور ہونے والی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ مقدمات کراچی منتقل کیے جائیں۔

قائمہ کمیٹی کی سربراہی چیئرمین رحمٰن ملک نے کی جبکہ اجلاس کے دوران سینیٹ کے اراکین، سیکریٹری داخلہ، چیئرمین نادرا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام بھی موجود تھے۔ 

مزید پڑھیں: آصف زرداری کے مقدمات کراچی منتقل کرنے کی قرارداد منظور

Related Posts