میکسیکو:شمالی امریکی ملک میکسیکو میں نامعلوم ملزمان نے بار میں گھس کر اچانک فائرنگ شروع کردی، جس کے نتیجے میں 12افراد لقمہ اجل بن گئے۔
بین الاقوامی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وسطی میکسیکو کے شہر اراپواتو کے بار میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے 12افراد کو موت کی نیند سلادیا، مرنے والوں میں 6 خواتین اور 6 مرد شامل ہیں جبکہ تین افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کی وجہ ابھی واضح نہیں اور واقعے کی تحقیقات جاری ہے جبکہ سکیورٹی اداروں کی جانب سے حملہ آوروں کے سراغ لگانے اور گرفتار کرنے کی کوشش بھی کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں:ترکیہ، کوئلے کی کان میں دھماکے سے جاں بحق افراد کی تعداد 40ہوگئی
میکسیکو میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کرنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے جبکہ اس سے قبل ماہ ستمبر میں بھی اسی طرح کا واقعہ رونما ہوا تھا۔