عمران خان کا دورہ کامیاب، سعودیہ نے 11 سو پاکستانی قیدیوں کو چھوڑنے کا اعلان کردیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

1,100 Pakistani prisoners being repatriated after agreement with Saudi Arabia

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ معاہدے کے بعد 11 سو پاکستانی قیدیوں کو وطن واپس لایا جارہا ہے،سعودی جیلوں میں قید11سوپاکستانی جلد واپس آجائیں گے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورے کے دوران  سعودی عرب کے ساتھ معاہدہ ہونے کے بعد سعودی عرب کی جیلوں میں ایک ہزار ایک سو قیدی پاکستان واپس آجائیں گے،وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ 30 پاکستانی قتل اور منشیات کے جرم میں قید انہیں رہا نہیں کیا جاسکتا۔

پاکستان اور سعودی عرب نے وزیر اعظم عمران خان کے تین روزہ سعودی عرب کے دورے کے دوران سزا یافتہ قیدیوں کی منتقلی کے معاہدے پر دستخط کیے جس کے بعدقیدیوں کی واپسی کا سارا عمل مکمل ہو چکا ہے۔

مزید پڑھیں:یورپ کے مذہبی پیادے

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عمرے کی ادائیگی کے بعد روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی تقریب سے خطاب کرتے کہا تھاکہ سعودی عرب پاکستان کا دیرینہ دوست ہے جس نے ہمیشہ مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا، حالیہ دورہ کے دوران اس کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط ہو گئے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی بھی چاہتے ہیں کہ ان کا ملک عظیم بنے۔ یہ پاکستان کی ڈیفائنگ موومنٹ ہے۔ ہماری حکومت تبدیلی کے لیے لڑرہی ہے، اسے اب کوئی نہیں روک سکتا، تبدیلی آکر رہے گی۔

Related Posts