ملک بھر میں رواں سال 100 افراد پولیو کا شکار، ٹائپ 2 کے 9 کیسز کا انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Eight new cases of poliovirus reported in Punjab, KP

ملک بھر میں رواں سال مجموعی طور پر 100 افراد پولیو کا شکار ہوئے جن میں سے 9 افراد کے پولیو ٹائپ 2 کیسز کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

سال 2019ء میں جنوری سے لے کر اب تک پولیو ٹائپ ون اور تھری کے 91 کیسز سامنے آئے جبکہ 1999ء میں پاکستان میں ختم ہوجانے والے پولیو ٹائپ 2وائرس نے ایک بار پھر سر اٹھا لیا۔

مجموعی طور پر ملک کے کل 28 اضلاع میں پولیو وائرس کے کیسز سامنے آئے جن میں سے صوبہ خیبر پختونخواہ میں پولیو کے 66 کیسز سامنے آئے، بلوچستان میں 7 کیسز جبکہ پنجاب میں 5 کیسز رجسٹرڈ ہوئے۔

اسی  طرح صوبہ سندھ میں پولیو کے 13 کیسز سامنے آئے جبکہ پولیو ٹائپ ٹو کیسز ختم ہونے کا اعلان عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے 2016ء میں کردیا تھا۔

ماہرینِ صحت نے پولیو ٹائپ 2 کیسز کے ایک بار پھر منظر عام پر آنے کے بعد تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں صحت و صفائی کی تباہ کن صورتحال اس کی ذمہ دار ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس  کی موجودگی کے انکشاف کے بعد سیوریج ملا پانی پینے پر مجبور افراد پولیو کی کسی بھی ٹائپ کا شکار ہوسکتے ہیں۔ 

یاد رہے کہ  وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی مشاورت سے 5 روز قبل معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت پولیو کے خلاف  نیشنل اسٹرٹیجک ایڈوائزری گروپ قائم کردیا گیا۔

نیشنل اسٹرٹیجک ایڈوائزری گروپ کے تحت پولیو کے خاتمے کو قومی ترجیح کے طور پر فروغ دیا جائے گا جبکہ ایڈوائزری گروپ میں شہناز وزیر علی اور سینیٹر عائشہ رضا فاروق بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:پولیو کے خلاف نیشنل اسٹرٹیجک ایڈوائزری گروپ قائم

Related Posts