ٹک ٹاکر ربیکا خان جلد پیا گھر سدھارنے کیلئے تیار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو:سوشل میڈیا)

معروف کامیڈین کاشف خان کی بیٹی، ٹک ٹاکر ربیکا خان نے شادی کا فیصلہ کرلیا، انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ جلد شادی کرکے اپنا گھر بسانے والی ہوں۔

ملک کے مشہور و معروف کامیڈین کاشف خان کی صاحبزادی ربیکا خان نے شریک حیات پسند کرلیا جبکہ جلد ہی شادی کا عندیہ بھی دیا ہے۔

ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں ربیکا خان نے اپنی نجی زندگی کے متعلق بتایا، انہوں نے کہاکہ حسین ترین میرے منگیتر ہیں۔

ربیکا کا کہنا تھا کہ حسین ترین پہلے میری پسند تھے تاہم اب میرے گھر والے بھی انہیں پسند کرتے ہیں اور جلد ہم دونوں شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔

منگیتر حسین ترین سے متعلق انہوں نے کہا کہ وہ ایک بہترین انسان ہیں، وہ مثبت سوچ کے حامل ہیں اس لیے انہیں اپنا شریک سفر بنانا چاہتی ہوں۔

کاشف خان کی صاحبزادی نے کہاکہ میرے والد کو بھارت میں پسند کیا جاتا ہے، شارخ خان میرے والد کے فین ہیں۔

ربیکا خان نے کہا کہ میرے والد کاشف خان بہت مدد گار ہیں، انہوں نے ہر موقع پر میرا بھرٌپور ساتھ دیا جس سے مجھے آگے بڑھنے میں مدد ملی۔

ربیکا انکشاف کیا کہ 9 سال می عمر میں وہ اپنے والد کے ساتھ بھارت گئی تھی جہاں انہوں نے سنجے دت، جونی لیوراور متھن چکروتی سمیت دیگر اداکاروں سے ملاقات بھی کی۔

Related Posts