سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر نوجوان جوڑے کو ہیروئن اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کا دعویٰ ہے کہ ملزمان سے 38 کروڑ سے زائد مالیت کی ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد طاہر ایاز اور اہلیہ اقرا حسین سے 25 کلو ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔ 26 سالہ طاہر اور 20 سالہ اقرا اعلیٰ کوالٹی کی یہ ہیروئن دبئی کے راستے لندن اسمگل کرنا چاہتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: قصورواقعےمیں ملوث ملزمان کی اطلاع دینےپر50لاکھ روپےانعام دیاجائےگا،عثمان بزدار
ہیروئن اے ایس ایف (ائیرپورٹ سیکورٹی فورس) نے خاتون کے کپڑوں سمیت دیگر سازو سامان سے بھی برآمد کی جس کے بعد دونوں میاں بیوی کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا جبکہ برآمدہ ہیروئن اے این ایف (اینٹی نارکوٹس فورس) کی تحویل میں دے دی گئی ہے۔
اے ایس ایف افسران نے برطانوی شہرت رکھنے والے دونوں ملزمان کے خلاف منشیات اسمگلنگ کے جرم میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ہیروئن اسمگلنگ کے اس کیس میں ملزمان سے ملنے والی معلومات کی روشنی میں اہم پیشرفت ہوگی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل عدالت نے دو ملزمان کو ساس اور سسر کو قتل کرنے کے الزام میں طلحہ اور حذیفہ نامی دو بھائیوں کو عمر قید کے ساتھ ساتھ فی کس پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
لاہور کی سیشن عدالت میں ساس سسر قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ معزز جج فیض الاحسن نے استغاثہ اور وکیل صفائی سمیت طرفین کے دلائل سنے۔ وکیل استغاثہ نے دلائل کے دوران کہا کہ ملزم حذیفہ نے اپنے بھائی طلحہ کے ساتھ مل کر اپنے ساس اور سسر دونوں کو سفاکانہ طریقے سے قتل کردیا جبکہ اپنی بیوی کو بھی زخمی کیا۔
مزید پڑھیں: عدالت نے ساس سسر کو قتل کرنے والے دو بھائیوں کو عمر قید اور پانچ پانچ لاکھ جرمانے کی سزاسنا دی