جج ہمایوں دلاور سے منسوب نازیبا ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو سزا سنانے والے ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد ہمایوں دلاور کی طرف منسوب ایک نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے، تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ ویڈیو جج ہمایوں دلاور کی ہے یا فیک ہے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ویڈیو میں بظاہر ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کی طرح نظر آنے والے شخص کو ایک خاتون کے ساتھ ناگفتہ بہ حالت میں غیر اخلاقی حرکات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

یہ ویڈیو ایک خاص جماعت سے وابستہ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز کے اکاونٹس پر پھیلائی جا رہی ہے اور بظاہر اس کا مقصد یہ بتانا ہے کہ جج ہمایوں دلاور نے اس ویڈیو کی وجہ سے بلیک میل ہو کر عمران خان کو نا اہلی کی سزا دی ہے۔

تاہم اب تک اس ویڈیو کی حقیقت سامنے نہیں آ سکی ہے کہ آیا یہ واقعی جج ہمایوں دلاور کی ویڈیو ہے یا کسی نے جعل سازی سے ان کی طرف منسوب کیا ہے۔ 

دوسری طرف جج ہمایوں دلاور کے برطانیہ پہنچنے پر پی ٹی آئی سے وابستہ ایک خاتون کی جانب سے یونیورسٹی آف ہل کے احاطے میں جج ہمایوں دلاور کا راستہ روک کر احتجاج کرنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ جج ہمایوں دلاور برطانوی یونیورسٹی میں جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کیلئے لندن پہنچے ہیں، وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یونیورسٹی آف ہل کے احاطے میں اس وقت جج ہمایوں دلاور کو غیر متوقع صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب وہ اپنی گاڑی کی جانب بڑھے۔

اس موقع پر ایک خاتون اور اس کے ساتھیوں نے احتجاج کرنا شروع کر دیا، تاہم جج ہمایوں دلاور کی سیکورٹی پر مامور اہلکاروں نے خاتون کو جج کے قریب جانے نہیں دیا، کار جج ہمایوں دلاور کو لیکر آگے بڑھی تو خاتون نے دور تک اس کا پیچھا کیا۔ 

Related Posts