خواتین پر تشدد کے بارے میں تحریک انصاف کی پالیسی نہایت واضح ہے، شاہ محمود قریشی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خواتین پر تشدد بارے تحریک انصاف کی پالیسی نہایت واضح ہے۔

وزیراعظم نے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے، مؤثر قانون سازی کیلئے وزیر قانون کی زیر صدارت خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے۔چائلڈ پورنوگرافی کے بڑھتے ہوئے جرائم کی بیخ کنی کیلئے سخت اقدامات کرنا ہونگے ۔

خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے حوالے سے ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خواتین پر تشدد کے حوالے سے تحریک انصاف کی پالیسی نہایت واضح ہے۔

مزید پڑھیں :پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین پرتشدد کے خاتمے کا عالمی دن منایا گیا

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اس حوالے سے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے، اور مؤثر قانون سازی کے لئے وزیر قانون کی زیر صدارت خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے خواتین پر تشدد کے حوالے سے سخت ترین اقدامات لئے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے سے اس برائی کے خاتمے کے لئے اس سے متعلق آگاہی کو بڑھانا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں :سندھ میں با اثر افسران کا قومی خزانے پر7 ارب کا ڈاکہ، محکمہ اینٹی کرپشن خاموش

انہوں نے کہا کہ چائلڈ پورنوگرافی کے بڑھتے ہوئے جرائم کی بیخ کنی کیلئے سخت اقدامات کرنا ہونگے ۔

Related Posts