وزیراعظم عمران خان سے امریکی وزیر تجارت کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں امریکی وزیر تجارت نے پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنے کی پیشکش کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے امریکی وزیر تجارت کی ملاقات میں تجارتی تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیاگیا، امریکی وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ پاکستان اورامریکا کےدرمیان محض 4 ارب ڈالرکی تجارت ہےجو کہ بہت کم ہے، تجارتی حجم کو بڑھانا ہو گا۔
وزیراعظم عمران خان نے پاک امریکا تجارت بڑھانے کی امریکی پیشکش کاخیر مقدم کرتے ہوئے کہا دونوں ممالک میں تجارتی اورمعاشی سرگرمیوں کافروغ نا گزیر ہے، پاکستان اور امریکامیں تجارتی سرگرمیاں بڑھانے پرمعاہدے پرپیش رفت جلد ہو گی۔
یاد رہے ستمبر میں امریکی صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد باہمی تجارتی حجم کو بارہ گنا تک بڑھانے کے فیصلہ کیا تھا۔
اس سے قبل امریکا اور بھارت انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) مصنوعات کے لیے معاہدہ کرنے میں ناکام رہے تھے، ذرائع نے بتایا کہ معاہدہ اس لیے نہیں ہواکیونکہ امریکا چاہتا تھا کہ بھارت آئی سی ٹی مصنوعات پر عائد 20 فیصد کا ٹیرف ختم کرے۔