تہران: ایرانی شہری دفاعی تنظیم کے سربراہ غلام رضا جلالی نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران کی تنصیبات اور بنیادی ڈھانچے کے خلاف سائبر جنگ کا آغاز کر دیا۔
عرب ٹی وی کے مطابق پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر رضا جلالی نے تہران میں کہا کہ امریکا نے ایرانی سائبر انفراسٹرکچر پرباضابطہ طور پر سائبر جنگ مسلط کر رکھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 20 جون کو ایرانی فوج کی طرف سے امریکا کے ایک ڈرون کو مار گرائے جانے کے بعد امریکیوں نے ایران کے بنیادی ڈھانچے ، قدرتی گیس اور بجلی کی تنصیبات پرسائبرحملے شروع کر رکھے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عراقی فورسز کی مظاہرین کے خلاف کارروائی میں ایک شخص ہلاک، 200زخمی