امریکا نے ایران کے خلاف سائبر جنگ کا اعلان کر دیا ہے، ایرانی عہدیدار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

US iran cyber war
امریکا نے ایران کے خلاف سائبر جنگ کا اعلان کر دیا ہے،ایرانی عہدیدار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

تہران: ایرانی شہری دفاعی تنظیم کے سربراہ غلام رضا جلالی نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران کی تنصیبات اور بنیادی ڈھانچے کے خلاف سائبر جنگ کا آغاز کر دیا۔

عرب ٹی وی کے مطابق پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر رضا جلالی نے تہران میں کہا کہ امریکا نے ایرانی سائبر انفراسٹرکچر پرباضابطہ طور پر سائبر جنگ مسلط کر رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 20 جون کو ایرانی فوج کی طرف سے امریکا کے ایک ڈرون کو مار گرائے جانے کے بعد امریکیوں نے ایران کے بنیادی ڈھانچے ، قدرتی گیس اور بجلی کی تنصیبات پرسائبرحملے شروع کر رکھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عراقی فورسز کی مظاہرین کے خلاف کارروائی میں ایک شخص ہلاک، 200زخمی

امریکی ٹی وی نے اس وقت امریکی عہدے داروں کے حوالے سے بتایا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ذریعہ آپریشن کا حکم دیا گیا تھا۔ امریکی صدر کے حکم پر ایرانی پاسداران انقلاب کے اڈوں، کمپیوٹر سسٹم کو نشانہ بنانا اور ایرانی میزائلوں کو کنٹرول کرنے والے کمپیوٹر نظام میں خلل ڈالنا تھا۔

تاہم رضا جلالی نے دعویٰ کیا کہ امریکا اپنے مقاصد میں ناکام رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی دفاعی فورسز نے امریکی کے سائبر حملے مکمل ناکام بنا دیے ہیں۔

Related Posts