کابل: افغان جیلوں میں قید 3 طالبان رہنما آزادی کا پروانہ ملنے کے بعد قطر میں واقع طالبان کے سیاسی دفتر پہنچ گئے جس کے بعد افغان طالبان نے بھی دو غیر ملکی مغوی پروفیسرز کو رہا کر دیا ۔
عالمی میڈیا کے مطابق افغانستان سے رہا ہونے والے 3 اہم طالبان رہنماؤں حاجی ملی خان، حافظ راشد اور انس حقانی منگل کو قطر پہنچے جہاں ان کا استقبال طالبان کے سیاسی دفتر کے عمائدین نے کیا۔رہا ہونے والوں میں شامل نوجوان رہنما انس حقانی دراصل حقانی نیٹ ورک کے سربراہ سراج الدین حقانی کے بھائی ہیں۔
طالبان رہنمائوں کے معاہدے کے تحت محفوظ مقام پر پہنچ جانے کے بعد افغان طالبان نے بھی معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے مغوی امریکی پروفیسر کیون کنگ اور آسٹریلوی پروفیسر ٹموتھی ویکس کو رہا کر دیا۔ دونوں پروفیسرز امریکن یونیورسٹی آف افغانستان میں درس و تدریس سے منسلک تھے اور دونوں کو اگست 2016 میں کابل سے اغوا کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں افغانستان :فورسز کا حملہ، 14طالبان ہلاک، تین جنگجو کمانڈر غیر ملکی پروفیسر کے بدلے رہا