خیبر پختونخواہ کے ضلع بنوں میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور اس کی بیٹی موقعے پر جاں بحق ہو گئے ہیں۔
بنوں پولیس کے مطابق بنوں کے علاقے لکی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ماں بیٹی جاں بحق جبکہ تین دیگر اہل خانہ زخمی ہو گئے جس کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دیامر میں مسافر بس پہاڑ سے ٹکرانے سے خوفناک حادثہ، 26 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقعے پر پہنچیں اور زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ پولیس کے مطابق باآسانی فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس پر تفتیش جاری ہے تاہم ابھی تک نامعلوم افراد کی فائرنگ کی وجہ سامنے نہیں آسکی جبکہ پولیس نے ملزمان کی شناخت کے لیے اہل خانہ اور ہمسایوں سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ جاں بحق ہونے والے ماں اور بیٹی کے پوسٹ مارٹم کے ساتھ ساتھ زخمیوں اور دیگر افراد کے بیانات کے بعد ہی قتل کی وجوہات سامنے آئیں گی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر نوجوان جوڑے کو ہیروئن اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کا دعویٰ ہے کہ ملزمان سے 38 کروڑ سے زائد مالیت کی ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد طاہر ایاز اور اہلیہ اقرا حسین سے 25 کلو ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔ 26 سالہ طاہر اور 20 سالہ اقرا اعلیٰ کوالٹی کی یہ ہیروئن دبئی کے راستے لندن اسمگل کرنا چاہتے تھے۔
مزید پڑھیں: نوجوان جوڑا اسمگلنگ کے الزام میں ائیرپورٹ پر گرفتار، 38 کروڑ سے زائد کی ہیروئن برآمد