وزیر اعظم عمران خان سے اسٹڈی گروپ کے بانی فاروق کتھواری کی ملاقات، کشمیر پر گفتگو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان سے اسٹڈی گروپ کے بانی فاروق کتھواری کی ملاقات، کشمیر پر گفتگو
وزیر اعظم عمران خان سے اسٹڈی گروپ کے بانی فاروق کتھواری کی ملاقات، کشمیر پر گفتگو

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے نیو یارک میں کشمیر اسٹڈی گروپ کے بانی فاروق کتھواری نے ملاقات کی اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور اس کی حکومت کا درست چہرہ پوری دنیا کو دکھانے کے لیے امریکا آئے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ آپ بھی بھارت کے کشمیر پر غیر قانونی تسلط اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو مزید اُجاگر کریں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان امریکا پہنچ گئے, صدر ٹرمپ سمیت عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع

بانی کشمیر اسٹڈی گروپ فاروق کتھواری نے وزیر اعظم عمران خان سے ان کے دورۂ امریکا کے بارے میں مختلف سوالات کیے جبکہ اس دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی اور امریکا میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے اوور سیز پاکستانیز زلفی بخاری نے اعلان کیا  کہ 27 ستمبر کو اقوامِ متحدہ کے باہر مظلوم کشمیریوں کے حق میں بھرپور مظاہرہ کیا جائے گا۔

 بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاونِ خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر بات کرنے کے لیے وزیر اعظم عمران خان نیو یارک پہنچے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وزیر اعظم کی ملاقات بہت اہم ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان عالمی رہنماؤں کو کشمیر کی صورتحال پر اعتماد میں لیں گے۔

مزید پڑھیں: اقوامِ متحدہ کے باہر 27 ستمبر کو مظلوم کشمیریوں کے حق میں بھرپور مظاہرہ ہوگا۔زلفی بخاری

Related Posts