خانیوال میں ضمنی الیکشن مہم کا وقت ختم، پیپلز پارٹی امیدوار کے گھر پر حملہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خانیوال میں ضمنی الیکشن مہم کا وقت ختم، پیپلز پارٹی امیدوار کے گھر پر حملہ
خانیوال میں ضمنی الیکشن مہم کا وقت ختم، پیپلز پارٹی امیدوار کے گھر پر حملہ

خانیوال کے حلقہ پی پی 206 میں ضمنی انتخاب کا معرکہ کل ہوگا جس کیلئے الیکشن مہم کا وقت ختم ہوگیا ہے۔ پولنگ کی تیاریاں عروج پر ہیں جبکہ سیاسی گہما گہمی کے دوران پیپلز پارٹی امیدوار کے گھر پر حملہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خانیوال میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 206 میں 2018 کے انتخابات میں ن لیگ کے نشاط احمد نے 51 ہزار 353 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی تھی۔انتخابی مہم کے دوران پی ٹی آئی امیدوار نورین نشاط ڈاہا کا پلڑا بھاری نظر آیا۔

یہ بھی پڑھیں:

چئیرمین نیب میں اخلاقی جرات ہوتی توکرسی چھوڑ کرچلےجاتے،شاہدخاقان عباسی

سندھ کے بلدیاتی نظام کیخلاف پی ٹی آئی کارکنوں کی علامتی بھوک ہڑتال

ن لیگ کے مقابلے میں پی ٹی آئی امیدوار رانا محمد سلیم 47 ہزار 807 ووٹ حاصل کرکے دوسری پوزیشن پر رہے جبکہ پی پی پی اور ٹی ایل پی کے امیدواروں نے 2018 کے عام انتخابات میں بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن سنبھالی۔

حلقہ پی پی 206 میں پولنگ 16 دسمبر کو ہوگی۔ پی ٹی آئی، ن لیگ، پیپلز پارٹی اور ٹی ایل پی سمیت 13 سیاسی جماعتوں کے امیدوار میدان میں اتر چکے ہیں۔ پنجاب اسمبلی کی نشست ن لیگی رکن نشاط احمد کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔

حلقہ پی پی 206 خانیوال میں سیاسی گہما گہمی عروج پر ہے۔ اس دوران پیپلز پارٹی امیدوار سید واثق کے گھر پر حملہ ہوا جس کا مقدمہ ن لیگی رہنماؤں کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ مقدمے کے متن میں ن لیگی رہنما عطا تارڑ سمیت 50نامعلوم افراد کو ملزم نامزد کردیا گیا۔

Related Posts