اشیاء ضروریہ کی ترسیل متاثرہونے سے تیل اور گھی کے بحران کا خدشہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اشیاء ضروریہ کی ترسیل متاثرہونے سے تیل اور گھی کے بحران کا خدشہ
اشیاء ضروریہ کی ترسیل متاثرہونے سے تیل اور گھی کے بحران کا خدشہ

کراچی: اندرون ملک کھانے کے تیل و گھی کے بحران کا خدشہ ہوگیا۔ اندرون ملک سیلاب کی وجہ سے اشیاء ضروریہ کی ترسیل متاثرہوئی ہے تو وہیں تیل گھی کے بحران کا خدشہ بھی پیدا ہوگیا ہے۔

سندھ میں بالخصوص مورو، نوابشاہ سمیت دیگر راستے جبکہ سکھر سے بلوچستان راستہ بند ہونے کے باعث کھانے کے تیل گھی اور خوردنی تیل کی سپلائی رک گئی ہے۔

چیئرمین آل پاکستان ایڈیبل آئل ٹینکر ایسوسی ایشن بختاور خان کا کہنا ہے کہ کھانے کے تیل سے لدے 800 سے 1000 ٹینکر قومی شاہراہوں پر پھنسے ہوئے ہیں جبکہ ڈرائیورز اور کلینرز بھی بے یارو مددگار ہیں۔

بختاور خان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کھانے کے تیل کی سپلائی کی بحالی کے لئے متبادل اقدامات کئے جائیں تاکہ کسی بھی قسم کے بحران سے بچا جاسکے۔

مزید پڑھیں:ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ

انہوں نے کہا کہ یہی صورتحال برقرار رہی تو ملک میں کھانے کے تیل گھی کے بحران کا خدشہ پیدا ہوسکتا ہے۔

Related Posts