اسلام آباد: گزشتہ رات کنسرٹ کے دوران کسی نے نوجوانوں میں رات ورات مقبول ہونے والے طلحہٰ انجم کو وہان موجود کسی شخص نے بوتل دے ماری جس کی وجہ سے وہ غصے میں آگئے۔
Someone threw something on talha anjum during Islamabad concert. Shame! pic.twitter.com/jZw9BH65XH
— ZOHAD♠ (@justmyvibes13) December 24, 2021
گزشتہ روز کےکنسرٹ میں طلحہٰ انجم کے ساتھ ہونےوالاواقعہ ٹویٹر پر بھی ٹرینڈ کرتا رہا،جس کی ویڈیو سوشل میڈیاپر وائرل ہوئی جس میں ان پربوتل پھینکتے ہوئےدیکھا جاسکتا ہے،جس پر طلحہٰ انجم کہہ رہے ہیں ہجوم کے پیچھے چھپنے، اشیاء پھینکنے کے بجائے سامنے آجائیں،اس موقع پر وہ کافی غصے میں بھی نظر آرہےہیں۔
اس واقعےکےبعدطلحہٰ انجم اسٹیج سے نیچے نہیں آئے اوراپنی پرفارمنس جاری رکھی، جس پر سوشل میڈیاصارفین نے پاکستان میں فنکاروں کے ساتھ کیے جانے والے سلوک پر شیدیدغصے کابھی اظہار کیا،اس کے برعکس ایک صارف نے لکھا کہ فنکار ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کو بدتمیز ہونا پڑے گا، جھے نہیں معلوم کہ مداحوں میں سے کس نے کیا کہالیکن طلحہ انجم کو ایسا رویہ اختیار نہیں کرنا چاہیے تھا۔
یہ بھی پڑھیں:10منٹ کی دوڑ ذہنی صحت پر کیا اثرات مرتب کرتی ہے؟ محققین نے بتادیا