خواتین کسی کو یہ اجازت نہ دیں کہ وہ آپ کوچپ کروا سکے، سشمیتا سین

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خواتین کسی کو یہ اجازت نہ دیں کہ وہ آپ کوچپ کروا سکے، سشمیتا سین
خواتین کسی کو یہ اجازت نہ دیں کہ وہ آپ کوچپ کروا سکے، سشمیتا سین

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سشمیتا سین کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ خواتین کسی کو یہ اجازت نہ دیں کہ وہ آپ کوچپ کروا سکے۔

سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پراداکارہ سشمیتا سین نے حال ہی میں اپنی ایک تصویر پوسٹ کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sushmita Sen (@sushmitasen47)

سشمیتا سین نے شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ“ایک عورت کے روپ میں پیدا ہونا رحمت ہے جس کے لیے میں ہر روز خدا کا شکر ادا کرتی ہوں ”۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ”میرے دل میں عورت کی اس طاقت کے لیے بہت زیادہ احترام ہے جسے میں ماں اور درگا کہتی ہوں، میں اس طاقت کو تمام خواتین اور کچھ مردوں میں دیکھا ہے“۔

مزید پڑھیں:سشمیتا سین کو دل کا دورہ، انجیو پلاسٹی کر دی گئی

معروف اداکارہ نے مزید تحریر کیا کہ ”تو یہاں اس رحمت کی طاقت کا ادراک کرتے ہوئے میں سب کو خواتین کے عالمی دن کی مبارکباد دیتی ہوں“۔

Related Posts