سندھ کابینہ کا اجلاس، ٹرانس جینڈرکیلئے سرکاری اداروں میں 0.5 فیصد نوکریوں کا کوٹا مقرر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Search Results Web results Sindh cabinet approves 20% school fee reduction

کراچی : سندھ کابینہ نے ٹرانس جینڈرکیلئے تمام سرکاری اداروں میں 0.5 فیصد نوکریوں کا کوٹا مقرر کرنے کی منظوری دےدی ،وزیراعلیٰ سندھ کاکہناتھا کہ مجھے ٹرانسجینڈر کمیونٹی کو مین اسٹریم میں لینا ہے انہیں معاشرے کا کارآمد فرد بنانا چاہتا ہوں ۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت سندھ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں مختلف امورپر اہم فیصلے کئے گئے،اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ، صوبائی وزراء ، مشیر، آئی جی پولیس اور متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔

کابینہ اجلاس کے فیصلوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے سندھ حکومت کے ترجمان اور صوبائی مشیر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اجلاس میں امن وامان، ٹرانس جینڈر کی سرکاری نوکریوں میں 0.5 فیصد کوٹا، امن ہیلتھ کیئر سروس کو گرانٹ دینا، سندھ انجرڈ پرسنس کمپلسری میڈیکل ٹریٹمینٹ (امل عمر) ایکٹ، سندھ انسٹیٹیوٹ آف فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیبلیٹیشن ایکٹ، ڈرافٹ الٹرنیٹ اینڈ رینیوئیبل انرجی پالیسی اور دیگر امور پر بات چیت کی گئی ۔

سندھ کابینہ نے ٹرانس جینڈرکیلئے تمام سرکاری اداروں میں 0.5 فیصد نوکریوں کا کوٹا مقرر کرنے کی منظوری د ے دی ہے کابینہ نے منشیات ،ایرانی تیل اور گٹکا مافیا کے خلاف کریک ڈائون اور کالی بھیڑوں کی نشاندہی کرنے اور سرپرست پولیس افسران کے خلاف بھی کارروائی کے احکامات دیئے اور کہا ہے کہ انڈسٹری ہو یا گھراس لعنت کو جڑ سے ختم کیا جائے۔

آئی جی سندھ پولیس نے کابینہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کراچی پولیس کے خلاف 2018 میں 6 احتجاج ہوئے اور اس سال ایک احتجاج ہوا اغوا کے واقعات میں 87 فیصد کمی آئی ہے کرائم انڈکس میں کراچی 2014 میں چھٹے اور اب 2019 میں 70 ویں نمبر پر ہے، جس سے ظاہر ہوا کہ کراچی پرامن شہر بن گیا ہے۔

فور وہیکل کی اسنیچنگ 981 سے کم ہوکر اب 208 ہوگئی ہے 317 گینگز برسٹ کئے اور 621 کرمنلز گرفتار کئے گئے اسٹریٹ کرائم کے اسباب میں نشے کے عادی، بیروزگارم، غیر قانونی تارکین وطن ہیں عوام میں کیس رجسٹر کرانے کا رجہان بہت کم ہے، گزشتہ ہفتے 1063 مختلف شکایت ہوئیں لیکن صرف 14 شکایات کے مقدمے رجسٹرڈ کرنے پر راضی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہا 2019 میں 1056580 گاڑیوں نے ٹریفک کی خلاف ورزی کی ٹریفک خلاف ورزی کی مد میں 766 ملین روپے جرمانہ جمع کیا ہے 12946 مختلف قسم کی شکایات جن میں گھریلو تشدد، ہراساں کرنا، پولیس کے خلاف شکایتیں وغیرہ موصول ہوئی ہیں 90 فیصد شکایات کا ازالہ کیا گیا۔

ٹریفک فائن ایوارڈ کیلئے پولیس 15-2014 اور 16-2015 : 245 ملین روپے رلیز کیے گئے ہیں آئس کے نشے کا 2018 میں 0.74 کلو گرام ریکورہوا اور 2019 میں 132.764 ریکور کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ بات تشویشناک ہے کہ شہر میں آئس نشہ اتنی تعداد میں آیا ہے آئس کا نشہ ہماری آنے والی نسلوں کیلئے بڑا نقصان دہ ہے اس لیے اس دھندھے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا کی ہدایت دیتا ہوں وزیراعلیٰ سندھ نے اسٹریٹ کرائم پر مزید کنٹرول کرنے کی ہدایت دےدی ۔

Related Posts