نوازشریف کی ضمانت پوری قوم کے لیے خوشی کی خبر ہے،شہباز شریف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

shehbaz sharif
shehbaz sharif

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کی ضمانت پوری قوم کے لیے خوشی کی لہر ہے،قوم نوازشریف کی صحت یابی کے لیے دعا کرے، مرض کی صحیح تشخیص نہیں ہوسکی، ڈاکٹرز اور ان کی ٹیم پوری کوششیں کررہی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے سابق وزیراعظم نوازشریف کو طبی بنیادوں پر ضمانت دینے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ یہ فیصلہ پوری قوم کے لیے خوشی کی خبر ہے، خواجہ حارث، اشتر اوصاف دیگر وکلا کا شکرگزار ہوں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف شدید بیمار ہیں،پوری قوم سے درخواست ہے کہ نواز شریف کی صحت کیلئے دعا کریں،نوازشریف کےمرض کی صحیح تشخیص نہیں ہوسکی، ڈاکٹرز اور ان کی ٹیم پوری کوششیں کررہی ہے، مریم نواز کو بیمار والد کی تیمارداری کا موقع ملنا چاہیے۔

صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ نواز شریف بڑی شدید قسم کی بیماری میں مبتلا ہیں اور ڈاکٹرز پورے اخلاص کے ساتھ ان کا علاج کر رہے ہیں، کل تک ڈاکٹرز نواز شریف کی بیماری تک نہیں پہنچ سکے تھے لیکن یہ بات واضح ہو گئی ہے نا تو نواز شریف کو ڈینگی ہے اور نا ہی نواز شریف کے دل کی دوا اس بیماری کی وجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبی بنیادوں پرضمانت منظور

مسلم لیگ (ن) کے صدر کا کہنا تھا کہ پیر کو لاہور ہائی کورٹ نواز شریف کی صاحبزدای مریم نواز کی درخواست ضمانت پر سماعت کرے گی، لہٰذا میری قوم سے درخواست ہے کہ وہ ان کے لیے بھی دعا کریں، نواز شریف کی زوجہ اس دنیا سے چلی گئیں، اب ان کی بیٹی (مریم صفدر) ہے جنہوں نے بیمار والد کی تیمار داری کرنی ہے اور ایک بیٹی کی طرح ان کا ساتھ دینا ہے۔

خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری شوگر ملز کیس میں سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت منظور کی تھی اور ایک کروڑ روپے کے 2ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیاہے۔

Related Posts