لاس اینجلس: دنیا بھر میں مشہور کولمبیا کی نامور گلوکارہ شکیرا نے اپنی زندگی کے سیاہ ترین لمحے کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ اْن کی آواز کا جانا اْن کے لیے سب سے زیادہ پریشان کن بات تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کولمبیا کی سپر اسٹار، گلوکارہ شکیرا نے کہا کہ وہ دو سال قبل عارضی طور پر اپنی آواز سے محروم ہوگئی تھیں، اس خبر کا ملنا اْن کی زندگی کا ’سیاہ ترین لمحہ‘ تھا جس نے انہیں شدید متاثر کیا۔
تین مرتبہ گریمی ایوارڈ اپنے نام کرنے والی گلوکارہ نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ نومبر 2017 میں اْن پر انکشاف ہوا تھا کہ انہیں ’نکسیر‘ نامی بیماری لاحق ہے، اس بیماری میں ناک سے خون آتا ہے اور اْن کی آواز بھی غائب ہوگئی تھی۔
شیکرا پر یہ خبر پہاڑ بن کر ٹوٹی کیونکہ اْن کیلئے آواز ہی سب کچھ تھی۔شکیرا نے کہا کہ جب آپ کے پاس سب کچھ موجود ہو تو آپ اْن چیزوں کو قدر کی نگاہ سے نہیں دیکھتے جبکہ مجھے اپنی آواز پر فخر تھا، میری آواز میری شناخت تھی۔
مزید پڑھیں: دُنیا کی 68ویں مس یونیورس بنگلہ دیش سے منتخب، سابق ملکہ حسن نے تاج پہنایا