بطور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ملنے والی سیکیورٹی اور پروٹوکول واپس

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بطور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ملنے والی سیکیورٹی اور پروٹوکول واپس
بطور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ملنے والی سیکیورٹی اور پروٹوکول واپس

لاہور: بطور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ملنے والی سیکیورٹی اور پروٹوکول واپس لے لیا گیا۔

پنجاب اسمبلی سے واپسی پر عثمان بزدار کے پروٹوکول میں ریسکیو، پولیس، موبائل جیمرز اور دیگر پروٹوکول کی گاڑیاں موجود نہ تھی۔ عثمان بزدار کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ انہوں نے خود سیکیورٹی واپس کی ہے۔

پنجاب اسمبلی کے اندر بزدار کابینہ کا اجلاس کرنے کے بعد باہر نکلے تو ان سے سیکیورٹی واپس لی جاچکی تھی۔ عثمان بزدار بغیر وزیر اعلیٰ سیکیورٹی کے واپس روانہ گئے۔

مزید پڑھیں:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا صدر اور چیف جسٹس کے نام خط، عوامی تحقیقات کی استدعا

یہ بھی واضح رہے کہ کابینہ کے اجلاس کی صدارت کے لیے عثمان بزدار پنجاب اسمبلی پہنچے تو ان کے پاس وزیر اعلیٰ پنجاب کی سیکیورٹی موجود تھی۔

Related Posts