ارجن کپور کوک اسٹوڈیو کے گانے پسوڑی کے مداح

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ارجن کپور کوک اسٹوڈیو کے گانے پسوڑی کے مداح
ارجن کپور کوک اسٹوڈیو کے گانے پسوڑی کے مداح

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارت کے معروف اداکار ارجن کپور بھی پاکستانی کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے گانے ’پسوڑی‘ کے مداح ہوگئے۔

گزشتہ دنوں بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر اور ٹی وی اداکارہ دیویانکا ترپاٹھی نے کاک اسٹوڈیو کے گانے پسوڑی کی تعریف کی تھی بعدازاں اب ارجن کپور نے بھی پاکستان کے معروف گلوکار علی سیٹھی اور شائے گِل کی جانب سے گائے گئے گانے ’پسوڑی‘ کی تعریف کی ہے۔

اداکار کی جانب سے اپنے آفیشل انسٹا گرام کی اسٹوری پر پاکستانی گانا پسوڑی شیئر کیا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

ارجن کپور نہ صرف اس گانے سے محظوظ ہو رہے ہیں بلکہ انہوں نے اس گانے پر  گلوکارہ شائے گِل اور گلوکار علی سیٹھی کو بھی ٹیگ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسجد نبوی ﷺ میں نعرے بازی، اداکارہ عفت عمر کی عمران خان پر تنقید

اداکار کی اس اسٹوری کا اسکرین شاٹ پاکستانی سوشل میڈیا پر اس وقت خوب وائرل ہے جس کے کمنٹ باکس میں انٹرنیٹ صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

مزید برآں پاکستانی انٹرنیٹ صارفین میں سے کچھ نے بھارتی گلوکاروں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’کہیں یہ پاکستانی خوبصورت گانا بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ، کانیکا کپور یا ٹونی ککڑ نہ سُن لیں ورنہ وہ یہ گانا بھی نقل کر لیں گے۔

Related Posts