صبا قمر نے ساحل سمندر پر بنی اپنی بولڈ تصاویر خود سوشل میڈیا پر وائرل کردیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Saba Qamar bold pics

کراچی: اداکارہ صبا قمر نے ساحل سمندر پر بنی اپنی بولڈ تصاویر خود سوشل میڈیا پر وائرل کردیں، مداحوں کی طرف سے بھرپور پسندیدگی کا اظہار، کمنٹس کا انبار لگ گیا۔

36 سالہ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرم اکاؤنٹ پر ساحل سمندر پر بنی بولڈ تصاویر شیئر کیں،ان تصاویر میں صباقمر انتہائی خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہی ہیں اور انہوں نے اپنے تصاویرپر لکھا ہے کہ کبھی کبھی آپ کو لہروں کے ساتھ جانا پڑتا ہے اور ایک جگہ انہوں نے لکھا کہ آرام کریں اور شاندار ہفتہ منائیں۔

سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہونے کے بعد صباء قمر کے مداحوں نے بھرپورپسندیدگی کا اظہارکرتے ہوئے کمنٹس کے انبار لگادیے جبکہ ناقدین نے انکی تصاویر پر کڑی تنقید کی ہے۔

مزید پڑھیں:ہاجرہ یامین نے اپنی بولڈ تصاویر شیئر کردیں، مداحوں کی شدید تنقید

چند روز قبل معروف پاکستانی اداکارہ آمنہ الیاس نے بھی اپنی بولڈ تصاویر شیئر کی تھیں اوراپنی بولڈ تصاویر پر تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام اپنی توجہ میرے جسم کے بجائے اصل مسائل پر مرکوز رکھیں، دنیا میں اور بھی مسائل ہیں لوگ میرے جسم کے بجائے دوسرے مسائل پر توجہ دیں۔

اداکارہ آمنہ الیاس نے انسٹا گرام پر اپنا ایک فوٹو شوٹ شیئر کیا تھا جس میں وہ غیر مناسب لباس زیب تن کیے نظر آرہی تھیں۔ اسی بات پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں اس طرح کی مزید تصاویر شیئر نہ کرنے کا مشورہ دیا۔

Related Posts