پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے بالوں کو خوبصورت انداز میں رنگ کر مداحوں کو حیران کردیا، حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں صبا قمر کے نئے روپ کو پسند کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صبا قمر ترکی میں موجود ہیں اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکارہ نے استنبول سے اپنی نئی تصاویر شیئر کیں جن میں انہیں ایک مہنگی لگژری گاڑی میں بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
معروف اداکارہ صبا قمر نے مداحوں کیلئے تصاویر کے ساتھ اپنے پیغام میں اپنے آپ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹھیک سے بیٹھو، لوگ کیا کہیں گے۔ مختصر وقت میں صبا قمر کی تصاویر کو 90 ہزار سے زائد بار پسندیدگی کی سند عطا کی گئی۔
رواں ہفتے صبا قمر کی ترکی سے شیئر کی گئی تصاویر کو 2 لاکھ سے زائد مرتبہ لائیک کیا جاچکا ہے۔ اپنی نئی پوسٹ میں اداکارہ صبا قمر نے جو تصاویر شیئر کی ہیں ان میں صبا قمر کے نئے ہیئر اسٹائل کو سراہا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ندا یاسر نے بھی کورونا ویکسین لگوالی، ویڈیو وائرل