روسی فوج کیف میں داخل، چرنوبیل ایٹمی پاور پلانٹ پر قبضہ، حملوں میں 137 افراد ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Russian forces capture Chernobyl power plant

کیف: روسی فوج بیلا روس کے راستے یوکرین کے دارالحکومت کیف میں داخل ہو گئی،چرنوبیل ایٹمی پاور پلانٹ پر قبضہ کرلیا،حملوں میں 137 افراد ہلاک، سیکڑوں زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی فوج نے یوکرین کے چرنوبیل ایٹمی پاور پلانٹ پر قبضہ کر لیا ہے جس کی یوکرین نے بھی تصدیق کر دی جبکہ روسی فوج بیلا روس کے راستے یوکرین کے دارالحکومت کیف میں داخل ہو گئی۔

مزید پڑھیں:یوکرین پرحملہ معیشت پر بھاری، تیل کی قیمتوں میں مزید2 ڈالرزکااضافہ

یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی نے کہا ہے کہ روسی حملے کے نتیجے میں 137 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں جبکہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی نے کہا ہے کہ یوکرین کے چرنوبیل جوہری پاور پلانٹ محفوظ ہیں اور چرنوبیل جوہری پاور پلانٹ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

دوسری جانب امریکا نے روس کی حمایت کرنے پربیلاروس پر بھی پابندیاں لگا دی ہیں، بیلاروس کی 24 کمپنیوں اور شخصیات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ روس کی برآمدات پر پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں جبکہ امریکہ پہلے ہی روسی عزائم سے دنیا کو آگاہ کر چکا تھا۔ ڈالر اور جاپانی ین میں روسی تجارت محدود کریں گے۔

وائٹ ہاؤس نے روس پربرآمدی پابندیوں کا بھی اعلان کیا جس کا مقصد تجارتی الیکٹرانکس اشیاء اور کمپیوٹرز سے لے کر ہوائی جہاز کے پرزوں تک ہر چیز تک روس کی رسائی کو روکنا ہے۔

Related Posts