کراچی: سپرہائی وے پر ایک ریسٹورنٹ سے 4 مسلح ملزمان 40 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واردات سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود میں ہوئی جس میں مسلح ملزمان ریسٹورنٹ میں آئے اور اسلحے کے زور پر ریسٹورنٹ کے دفتر کےعملے کو یرغمال بنا کر رقم لوٹ لی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات ریسٹورنٹ کی تمام سیل صبح بینک میں جمع کرائی جانی تھی جسے ملزمان لوٹ کر لے گئے۔ ابتدائی تخمینے کے مطابق رقم 40 لاکھ روپے سے زائد ہے اور پولیس نے واردات میں مبینہ طورپر گھر کے بھیدی کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عاشق کی مدد سے شوہر کو قتل کرنے والی سفاک بیوی کو گرفتار کرنے میں پولیس کی ٹال مٹول