کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر کراچی کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر کراچی کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر کراچی کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کراچی: شہر قائد میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر سندھ حکومت نے کئی علاقوں میں اسمارٹ لاک کا نفاذ کردیا ہے۔

کرونا کیسز میں اضافے کے بعد ضلع کورنگی کی مزید دو یونین کونسلز میں محکمہ صحت کے حکام کی کورونا کیسز کی نشاندہی پر اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کورنگی کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق  پہلے دو سب ڈویژنز کی 5 یونین کونسلز میں لاک ڈاؤن نافذ کیا تھا، اب کورنگی کے 3 سب ڈویژن کے 3 یوسیز میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق جن علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا ہے ان میں کورنگی سب ڈویژن کی ایک یوسی، کورنگی گلزار کالونی یونین کونسل 6  کے مختلف علاقے، شاہ فیصل کالونی کی یونین کونسل رفاع عام، ماڈل ٹاؤن کی یوسی 1 شامل ہیں۔

نوٹی فکیشن کے مطابق اسماٹ لاک ڈاؤن 17 سے 31 جولائی کی شام تک رہے گا، اس دوران مذکورہ علاقوں میں ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔ کسی شہری کو بلاضرورت گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ تاہم مجبوری میں ماسک لگا کر نکل سکتے ہیں۔

ڈی سی کورنگی کے نوٹی فکیشن کے مطابق مذکورہ علاقے میں میڈیکل اسٹور، دودھ اور کریانے کے علاوہ تمام دکانوں کو مقررہ وقت تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔

دوسری جانب صنعتی سرگرمیاں پر بھی پابندی ہو گی، ڈبل سواری اور ہر قسم کے اجتماع حتیٰ کہ گھر میں تقریب پر پابندی ہوگی۔ مذکورہ علاقوں میں غیر رہائشیوں کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ گھروں سے نکلنے والے شہریوں کو اپنا شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ میں مویشی منڈی جانے والوں کے لیے کورونا ویکسین کارڈ دکھانا لازمی قرار

Related Posts