راولپنڈی، ریلوے بکنگ آفس بند، ٹکٹس بلیک میں فروخت ہونے لگے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی، ریلوے بکنگ آفس بند، ٹکٹس بلیک میں فروخت ہونے لگے
راولپنڈی، ریلوے بکنگ آفس بند، ٹکٹس بلیک میں فروخت ہونے لگے

راولپنڈی:ریلوے اسٹیشن پر بھتہ خوری کا نیا طریقہ شروع کردیا گیا، ریلوے حکام نے ٹکٹوں کی بکنگ بند کر کے دور دراز سے آنے والے مسافروں کو ذلیل و خوار کرنا شروع کر دیا۔

ریلوے بکنگ آفس سے کوئی بھی ٹکٹ جاری نہیں کیا جا رہا، ریلوے اسٹیشن کے گیٹ پر موجود ٹکٹ چیکر اور ٹرین کی خاتون ٹکٹ کلکٹر مسافروں سے زائد کرایہ وصول کر کے ٹکٹ جاری کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر اسد عمر کے اعلان کے بعد تمام ٹرانسپورٹ کو مکمل طور پر سفر کے لئے کھول دیا گیا ہے جبکہ ریلوے سمیت ہوائی سفر کو بھی پابندیوں سے آزاد کر دیا گیا ہے۔

مسافر ریلوے حکام کے اس اقدام سے سخت نالاں ہیں اور سخت مشکل میں مبتلا ہیں،مسافروں کا کہنا ہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشید بڑے بلند وبانگ دعوے کرتے ہیں اب جب سفری پابندی ختم ہو چکی ہیں تو ٹکٹ کا حصول بھی آسان بنایا جائے۔

مسافروں نے وزیر ریلوے شیخ رشید سے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کروانے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ وفاقی وزیر فوری ایکشن لے کر مسافروں کو مشکلات سے نجات دلائیں۔

Related Posts