بھارتی اداکارہ روینہ ٹنڈن کی پاکستان کے ایئرٹریفک کنٹرولرکی تعریف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ممبئی: بھارتی اداکارہ روینہ ٹنڈن مودی کے پاکستان کے خلاف زہریلے پروپیگنڈے کے باوجود پاکستانی شہری کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراداکارہ نے بھارتی طیارے سے متعلق خبرکا ذکرکیا جس میں بھارتی شہرجے پورسے مسقط جانے والی عمان ایئرلائن کی پرواز آسمانی بجلی کی زد میں آگئی تھی اور پائلٹ حواس باختہ ہوگیا تھا۔

جس کے بعد پاکستانی ایئرٹریفک کنٹرولرنے بہت مہارت سے پروازکوحادثے سے بال بال بچانے میں مدد دی تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ ایسا واقعہ جب ہوتا ہے توسیاست کے مقابلے میں انسانیت جیت جاتی ہے۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ پاکستان کے ایئرٹریفک کنٹرولرنے طیارے کوبڑے حادثے سے بچا لیا۔

یہ بھی پڑھیں :کیٹی پیری اور دعا لیپا نے بولڈ پرفارمنس سے میوزک کنسرٹ کا میلہ لوٹ لیا

واضح رہے کہ حادثے سے بال بال بچنے والی پروازمیں 150 سے زائد مسافرسوارتھے جب کہ طیارہ بھارتی فضائی حدود سے ہوتا ہوا کراچی ریجن میں داخل ہوا تھا۔

Related Posts